متحدہ مجلس عمل پورے ملک میں امید کی کرن ہے ، انتخاب کیسے لڑا جاتا ہے یہ ایم ایم اے بتائے گی،ڈاکٹرمعراج الہدیٰ صدیقی

ہفتہ جون 20:18

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 جون2018ء) متحدہ مجلس عمل کے رہنماں ڈاکٹرمعراج الہدی صدیقی اورمحمد حسین محنتی نے کہاہے کہ متحدہ مجلس عمل پورے ملک میں امید کی کرن ہے اورانتخاب کیسے لڑا جاتا ہے یہ ایم ایم اے بتائے گی ۔ وہ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے۔

(جاری ہے)

معراج الہدی صدیقی نے کہاکہ ایم ایم اے پورے پاکستان کی نشستوں پر امیدوار کھڑے کرے گی، محمد حسین محنتی نے کہاکہ ایم ایم اے انتخابات میں بھر پور حصہ لے گی،،الیکشن کیسے لڑا جاتا ہے یہ ہم بتائیں گے، ماضی میں انتخابات کا تجربہ بہت برا رہا ہے، ماضی میں پولنگ اسٹیشنز پر قبضہ کرلیا جاتا تھا،اب کراچی کے نتائج مختلف ہونگے۔