خوشی ہے پی ایس پی پارلیمانی سیاست کا حصہ بننے جارہی ہے، وسیم آفتاب

ہفتہ 9 جون 2018 20:18

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2018ء) پاک سرزمین پارٹی کے وسیم آفتاب نے کہاہے کہ غریب آدمی کے لیے الیکشن لڑنے کے دروازے بند کردیے گئے ہیں خوشی ہے کہ پی ایس پی پارلیمانی سیاست کا حصہ بننے جارہی ہے، صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ الیکشن کا موسم ہے اور شہر پرامن ہے، سیاسی جماعتیں پرامن ماحول میں انتخابی مہم چلا رہی ہیں ،رمضان کے آخری عشرے میں الیکشن کا یہ مرحلہ نہیں ہونا چاہیے تھا الیکشن کے امیدوار کے لیے فیس زیادہ ہے کم ہونی چاہیے تھی۔