ٹنڈو الہ یار، ڈسٹرکٹ سیشن جج نے قتل کا جرم ثابت ہونے پر ملزم پرتم بھیل کو عمر قیداور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی

ہفتہ 9 جون 2018 20:18

ٹنڈوالہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2018ء) حوا کی بیٹی کے ورثاء کو انصاف مل گیا ۔ ڈسٹرکٹ سیشن جج آنند رام سائیرانی نے قتل کا جرم ثابت ہونے پر ملزم پرتم بھیل کو عمر قیداور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی تفصیلات کے مطابق گذشتہ ایک سال قبل مسن تھانے کی حدود میں شوہر کے ہاتھوں کلہاڑیوں کے پے درپے واروں سے اپنی بیوی کو قتل کرنے والے ملزم پریتم بھیل کو سیشن کورٹ ٹنڈوالہ یار کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سیشن کورٹ ٹنڈوالہ یار کے جج آنند رام سائرانی عدالت نے گواہوں اور ثبوتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے مقتولہ شریمتی مایا بھیل کے قتل میں قاتل ثابت ہونے پر پرتیم بھیل کو عمرقید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی جبکہ جرمانے کے ایک لاکھ روپے ادا نہ کرنے پر مجرم کو مزید 6ماہ کی سزا بھگتنا ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :