Live Updates

سرداریازصادق کا علیم خان کے خلاف الیکشن لڑنے میں ہچکچاہٹ کامظاہرہ

ہفتہ 9 جون 2018 20:19

سرداریازصادق کا علیم خان کے خلاف الیکشن لڑنے میں ہچکچاہٹ کامظاہرہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جون2018ء) سپیکرقومی اسمبلی سرداریازصادق تحریک انصاف کے رہنماعلیم خان کے خلاف الیکشن لڑنے میں ہچکچاہٹ کامظاہرہ کررہے ہیں اورکسی محفوظ حلقے سے انتخابات میں حصہ لینے کے خواہشمندہیں ،تاکہ شکست کاسامنانہ کرناپڑے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق قومی اسمبلی کے سپیکرسردارایازصادق تحریک انصاف کے انتہائی مضبوط امیدوارعلیم خان کے خلاف انتخابات میں حصہ لینے سے گریزاں ہیں اورشکست سے بچنے کیلئے کسی محفوظ اورنسبتاًکمزورامیدوارکے مقابلے میں الیکشن لڑنے کے خواہشمندہیں ۔

واضح رہے کہ این اے 122کے ضمنی انتخابات میں تمام ترسرکاری وسائل اوروفاقی حکومت اورحکومت پنجاب کی بھرپورمعاونت کے باوجودبمشکل تقریبادوہزارووٹوں کی برتری سے کامیاب ہوسکے تھے اس لئے وہ ہارنے کاخطرہ مول لینے کاسوچنابھی نہیں چاہتے ہیں اورکسی آسان حلقے سے انتخاب میں حصہ لیناچاہتے ہیں ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات