فیصل آباد، الائیڈ ہسپتال سے نومولود بچوں کی خرید وفروخت میں ملوث ملزمہ گرفتار

ہفتہ 9 جون 2018 20:19

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جون2018ء) فیصل آباد کے الائیڈ ہسپتال سے نومولود بچوں کی خرید وفروخت میں ملوث ملزمہ گرفتار۔بارہ سو بچوں کی خرید وفروخت کا اعتراف گائنا لوجسٹ کے ڈاکٹر بھی اس گھناؤنے کاروبار میں ملوث۔تفصیلات کے مطابق پشاور اور کوہاٹ کے بعد فیصل آباد سے بھی ایک آیا کو اس وقت گرفتار کرلیاگیا جب نومولود بچوں کی خریدوفروخت کیلئے رقم کی ادائیگی کا مطالبہ کر رہی تھی۔

(جاری ہے)

سیکورٹی اداروں کی کارروائی کے دوران ملزمہ نے اعتراف کیا کہ وہ اس گھناؤنے کاروبار میں تیس سال سے ملوث ہے اور تقریباً1200 سے زائد بچے فروخت کر چکی ہے۔ملزمہ نے بتایا کہ لڑکا تین لاکھ اور لڑکی دو لاکھ روپے میں فروخت کرتی تھی۔مزید انکشافات کرتے ہوئے اس نے کہا کہ اس کاروبار میں الائیڈ ہسپتال کے گائنالوجسٹ ڈیپارٹمنٹ کے ڈاکٹر بھی ملوث ہیں۔دوسری جانب ایم ایس الائیڈ ہسپتال ڈاکٹر خرم اقبال نے کہا کہ اس میں کوئی ڈاکٹر ملوث نہیں یہ ملزمہ اپنے بچاؤ کیلئے ڈاکٹروں کو ملوث کر رہی ہے تاکہ سزا سے بچ سکی۔