بنوں، ہوائی فائرنگ ایک خاموش قتل ہے ایک انسان کا ناحق قتل پوری انسانیت کا قتل ہے، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر عقیق خسین خان

ہفتہ جون 20:19

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 جون2018ء) ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر عقیق خسین خان نے کہا ہے کہ ہوائی فائرنگ ایک خاموش قتل ہے ایک انسان کا ناحق قتل پوری انسانیت کا قتل ہے ہوائی فائرنگ سے گریز کیا جائے کیو نکہ ہوائی فائرنگ سے کسی کا خوشیوں بھرا گھر ماتم کدا بن جاتا ہے اور پورا خاندان پریشانی کے عالم میں مبتلا ہو کر اپنے پیاروں کی یاد میں عمر بھر اجیرن زندگی گزارتے ہیں ہوائی فائرنگ کی وجہ سے ہر سال سینکڑوں خاندانوں کے چشم چراغ کو بغیرکسی گناہ کے آبدی نیند سُلادیاجاتا ہے اور اس سے علا قہ میں بدامنی کی فضاء قائم ہوجاتی ہے بنوں ریجن میں ماہ رمضان بافضل الہٰی خیریت سے گزر رہا ہے اورتیسر ا عشرہ شروع ہے عید الفطر قریب ہوتاجا ر ہا ہے ضلع بنوں و لکی مروت کے عوام ماہ رمضان جیسے مقدس مہینے میں کریکر پٹاخوں اور ہوائی فائرنگ سے اجتناب کریں عوام کا فرض بنتا ہے کہ وہ خود عید کے موقع پر اپنے بچوں کوکھلونا بم،کریکر پٹاخے اور دیگر اتش گیر مادے کی خریداری نہ کر یں اور جو لو گ ہو ائی فائرنگ اور کریکر پٹاخوں کے استعمال میں ملوث ہوں انکی نشاندہی کرکے بروقت پولیس کو اطلاع دے دیاکر یں تاکہ ایسے عناصر کے خلاف پولیس کاروائی کر کے جیل کے سلاخوں کے پیچھے دھکیلاجائے اُنہوں نے کہا کہ دوسرے مسلمان بھائی کوتکلیف دینے والے قانون شکن عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیںرمضان المبارک ایک مقدس مہینہ ہے جو امن اور بھائی چارے کا درس دتیاہے لہذا ریجن بھرکے علماء کرام سے اپیل ہے کہ مساجد اور جمعہ کے خطبات میں اس بات کی آگاہی پر زرودیں کہ عوام ہوائی فائرنگ اورکریکر پٹاخوں جیسے مکروہ فعل سے بازرہے کیونکہ اس سے نہ صرف جانی ومالی نقصان کا اندیشہ ہو تاہے بلکہ یہ قانونی اور اخلاقی جرم بھی ہے ہوائی فائرنگ اور کریکر پٹاخوں کی آڑ میں خرچ ہونے والی رقم غریبوں، ناداروں، یتیموں اورمساکین کو دینی چاہئے تاکہ وہ اپنے لئے اشیاء ضرورت خرید سکے۔