بنوں، تیز رفتار موٹر سائیکل فٹ پاتھ کیساتھ ٹکرا گئی ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

ہفتہ 9 جون 2018 20:19

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جون2018ء) تیز رفتار موٹر سائیکل فٹ پاتھ کیساتھ ٹکرا گئی ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا تفصیلات کے مطابق مامون اپنے ساتھی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار تھے کہ بنوں ڈی آ ئی روڈ تھانہ صدر کی حدود میں واقع علاقہ اسماعیل خانی کے قریب تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہو گیا جو فٹ پاتھ کیساتھ ٹکرا نے سے مامون جاں بحق جبکہ ساتھی زخمی ہو گیا لاش اور زخمی کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بنوں پہنچا یا گیا جہاں زخمی کا علاج جاری ہے ۔