بولان، حلقہ پی بی سترہ کیلئے الیکشن کی انتخابی سرگرمیوں میں اضافہ

کاغذات نامذدگی وصولی اور جمع کرنے کا سلسلہ جوش خروش سے جاری

ہفتہ 9 جون 2018 20:20

بولان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جون2018ء) صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی سترہ کیلئے الیکشن کی انتخابی سرگرمیوں میں اضافہ ،کاغذات نامذدگی وصولی اور جمع کرنے کا سلسلہ جوش خروش سے جاری متعدد آزاد امیدوار بھی سے میدان میں کودپڑے اور اپنے کاغذات نامزدگی فارم جمع کرا دیئے سیاسی مبصرین نے اس مرتبہ الیکشن کو کافی سخت قرار دے رہے ہیںکسی ایک امیدوار کیلئے بھاری اکثریت سے جیتنا ناممکن ہوگا کیونکہ اس سے قبل ضلع کچھی کیلئے صوبائی اسمبلی کے دو نشستیں تھیں اب موجودہ حلقہ بندیوں کے بعد صوبائی اسمبلی کی ایک ہی نشست مختص ہے جس پر ساراوان بولان کے قبائلی قد آور شخصیات مد مقابل ہونگے لیکن اصل مقابلہ روایتی دو حریفوں کے درمیان ہی ہوگااب تک جن سیاسی ،مذہبی اور آزاد امیداروں نے حلقہ پی بی سترہ کیلئے ریٹرننگ آفیسر سے کاغذات نامذدگی وصول اور جمع کیئے ہیں ان میں پی ٹی آئی کے صوبائی صدرسابق وفاقی وزیر سردار یار محمد رند،سابق ممبر قومی اسمبلی سردار کمال خان بنگلزئی،سابق صوبائی وزیر میر عاصم کرد گیلو،سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب اسلم خان رئیسانی،نوابزادہ رئیس خان رئیسانی،سردار لیاقت کرد،میر مرتضیٰ ابڑو،میر محمد ہاشم شاہوانی،وڈیرہ رشید ابڑو،محمد صلاح ہانبھی،غلام نبی بنگلزئی،نوابزادہ شیر محمد شاہوانی،خدائے رحیم بلوچ،غلام رسول لہڑی،وڈیرہ شہباز خان اور دیگرکے نام شامل ہیںتاہم جیت کیلئے متعدد امیدوار پر امید ہیں لیکن حسب سابق مقابلہ دو روایتی حریفوں کے مابین ہی ہوگاجس کیلئے گراؤنڈ ورک ابھی سے شروع ہوچکا ہے۔