علامہ سیّد افتخار حسین نقوی کو اسلامی نظریاتی کونسل کا رکن بننے پر مبارک باد

ہفتہ جون 20:22

اِسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 جون2018ء) ممتاز عالمِ دین ، سماجی شخصیت اور متعدد کتب کے مصنف علامہ سیّد افتخار حسین نقوی کو اسلامی نظریاتی کونسل کا رکن بننے پر پاکستان اور کشمیر کی متعدد اہم شخصیات کی جانب سے مبارک باد دی گئی ہے مبارک باد کے پیغامات میں کہا گیا ہے کہ علامہ نقوی کی خدمات کا تقاضا تھا کہ اسلامی نظریاتی کونسل میں ان کی وقیع آراء اور تجربات سے فائدہ اٹھایا جاتا اور یہ انہی کا سرکاری سطح پر اعتراف ہے ۔

(جاری ہے)

مبارک باد کے پیغامات بھیجنے والوں میں معروف مصنف محمدعلی ((کراچی)) سماجی شخصیت خواجہ خالد محمود ( سعودی عرب ) ، نثار علی ترمذی ((لاہور )، سیّد امجد حسین گردیزی ، صدر بارایسوسی ایشن دھیر کوٹ آزاد کشمیر ،شاہد رضا سابق ڈائریکٹرپاکستان ٹیلی ویژن ، ولایت علی بلتی چیئرمین بلتستان ویلفئیرسوسائٹی اور دیگر شامل ہیں ۔