دعوت اسلامی کے تحت جڑواں شہروں میں تربیتی اجتماعی اعتکاف کاسلسلہ اس سال بھی جاری

ہفتہ 9 جون 2018 20:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جون2018ء) دعوت اسلامی کے تحت گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی جڑواں شہروں (راولپنڈی اور اسلا م آباد) میں تربیتی اجتماعی اعتکاف کاسلسلہ جاری ہے جس میں راولپنڈی کے 25اور اسلام آباد میں 13مقامات پر اعتکاف کئے جارہے ہیں،فیضان مدینہ سیکٹر جی الیون میں اسلام آباد و گرد ونواح سے کم و بیش 600سے زائد عاشقان رسول? معتکف موجود ہیں، جہاں ان معتکف افراد کیلئے سحروافطار اور کھانے کا بھی انتظام کیا گیاہے۔

جڑواں شہروں میں ہونے والے تربیتی اعتکاف میں شہر کی سماجی، سیاسی،کاروباری اور پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی بھی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے اس تربیتی اعتکا ف میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی وقار عطاری بھی موجود ہیں جو مختلف اوقا ت میں معتکف اور آنے والی شخصیات کی تربیت بھی کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

دعوت اسلامی کے تحت ہونے والا تربیتی اعتکاف طے شدہ جدول کے مطابق ہوتاہے جس میں نماز، تلاوت قرآن پاک،ذکر واذکار اورنفلی عبادت کے ساتھ ساتھ مختلف موضوعات پر سنتوں بھرے بیانات اور تربیتی حلقے بھی لگائے جاتے ہیں۔

اس تربیتی اعتکاف کے بعد خوش نصیب عاشقان رسول 12ماہ، ایک ماہ اور3دن کے مدنی قافلوں میں عید الفطر کی چاند رات کو سفر کریں گے اورنیکی کی دعوت کی سعادت حاصل کریں گے۔۔۔طارق

متعلقہ عنوان :