کامونکے،ٹریفک حادثات میں دو خواتین سمیت تین افراد جاںبحق

ہفتہ 9 جون 2018 20:22

کامونکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جون2018ء) جی ٹی روڈ پر دو مختلف ٹریفک حادثات میں دو خواتین سمیت تین افراد جاںبحق ہوگئے۔جبکہ ایک نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔بتایا گیا ہے کہ گذشتہ اعلیٰ الصبح محلہ مسلم گنج کی دو سہیلیاں پینتالیس سالہ پروین اور چالیس سالہ نصرت بی بی سیر کرنے لیڈی پارک جارہی تھی کہ جی ٹی روڈ عبور کرنے کے دوران لاہور کی جانب سے آنے والے تیز رفتارٹرک نے اُنہیں بُری طرح کچل گیا ۔

جس کے نتیجہ میں دونوں زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔ حادثہ کے بعد ٹرک ڈرائیور نے فرار ہونے کی کوشش کو شہریوں نے تعاقب کرکے ناکام بنا دیا اور تشدد کے بعد پولیس کے حوالہ کردیا، اسی اثنا میںلواحقین نے ٹرک کو آگ لگانے کی کوشش کی مو ٹر وے پولیس کے سمجھانے بعدٹرک کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا جبکہ دوسرے حادثہ میں درویش پورہ کا سابق امیدوار جنرل کونسلر پینتیس سالہ محمد عباس اور اُسکا بھانجا احتشام موٹر سائیکل پر لائن پار سے واپس جارہے تھے کہ سبزی منڈی کے نزدیک اُنکی موٹر سائیکل کو گوجرانوالہ سے لاہور کی جانب جانے والے تیز رفتار ٹرک نے ٹکر مار دی جس سے محمد عباس موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ احتشام کو فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

حادثات کے بعد سٹی پولیس نے ڈرائیورکو حراست میں لیکر ٹرک کو قبضہ میں لے لیا اور ضروری کارروائی کے بعد تینوں کی نعشیں لواحقین کے حوالے کردی ہیں۔سٹی پولیس نے دونوں ڈرائیوروں کو ٹرکوں سمیت گرفتار کرکے الگ الگ مقدما ت درج کرلیے ہیں۔۔۔۔