رحیم یار خان،نشے میں دھت والد کا گھر والوں پر تشدد ‘بیٹا جاں بحق‘ بیٹی اور بیوی زخمی‘ ملزم گرفتار

ہفتہ جون 20:23

رحیم یار خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 جون2018ء) رحیم یار خان میں رحمن کالونی میں نشے میں دھت والد نے گھر والوں پر تشدد کردیا‘ تشدد سے جوان بیٹا جاں بحق‘ بیٹی اور بیوی زخمی ہوگئیں، ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز رحیم یار خان کی رحمان کالونی میں نشے میں دھت گھر کے سربراہ نے لوہے کی سلاخوں سے اہل خانہ کو تشدد کا نشانہ بنایا پولیس کے مطابق نشے میں دھت والد کے تشدد سے جواں سال بیٹا جاں بحق ہوگیا جبکہ بیٹی اور بیوی کو اہل محلہ نے بچالیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

متعلقہ عنوان :