عام انتخابات،تحریک انصاف نے فہمیدہ کوثر جمالی کو پارٹی ٹکٹ دے دیا

ہفتہ جون 20:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈ نے 25جولائی 2018 کو ہونے والے عام انتخابات کے لیے سابق نائب صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری ، فہمیدہ کوثر جمالی کو PB-32کوئٹہ سے بلوچستان صوبائی اسمبلی کا ٹکٹ جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

فہمیدہ جمالی پاکستان تحریک انصاف بلوچستان موومنٹ ونگ کی صدر بھی رہ چکی ہیں اور ان کی پارٹی کے لیے گراں قدر خدمات ہیں۔

پارٹی ذرائع کے مطابق حلقہ PB-32کوئٹہ کے لیے دیگر اور بھی درخواستیں موصول ہوئی تھیں جب کہ پارٹی نے فہمیدہ کوثر کو اس حلقے کے لیے موزوں ترین امیدوار قرار دیا۔ پی بی 32کوئٹہ تحریک انصاف کے کارکن ، انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن اور حلقے کے پی ٹی آئی کے عہدیداران بھرپور طریقے سے پارٹی کے امیدوار کو کامیاب کرانے کے لیے بھرپور کوشش کریں گے۔