ایوان میں پہنچ کر صوبے کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے بھر پور کردا رادا کرونگا،ملک فیصل خان کاکڑ

ہفتہ جون 20:23

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 جون2018ء) پاکستان تحریک بلوچستان کے رہنماء حلقہ پی بی25 کے نامزد امیدوار ملک فیصل خان کاکڑ نے کہا ہے کہ عوام کے ووٹوں سے کامیابی حاصل کر کے ایوان میں پہنچ کر صوبے کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے اپنا بھر پور کردا رادا کرونگا پارٹی کی جانب سے جو اعتماد کیا گیا ہے اس پر پورا اترونگا تا کہ مسائل کے حل کو یقینی بنایا جا سکے یہ بات انہوں نے گزشتہ روز پارٹی کی جانب سے صوبائی اسمبلی کے حلقے کی ٹکٹ ملنے کے بعد حلقے کے لو گوں سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا ہے کہ میری کوشش ہے کہ پارٹی منشور پر عمل پیرا ہو کر صوبے کے مسائل کے حل کے لئے اپنا بھر پور کردا ر ادا کرو ں یہ صوبہ ہمارا ہے پارٹی نے مجھ پر اعتماد کر کے مجھے ٹکٹ دی ہے میں حلقے کے عوام کا بھی شکر گزار ہو کہ وہ انتخابات میں میرے ساتھ ہے میری کوشش ہو گی کہ میں ترجیحی بنیادوں پر اپنے علاقے کوئٹہ اور بلوچستان کے مسائل کے حل کے لئے ہر پلیٹ فارم پر آواز بلندکر و تا کہ مسائل حل ہو سکے بلوچستان کو اللہ تعالیٰ نے قدرتی وسائل سے نواز رکھا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ ان وسائل کو قابل استعمال لا کر عوام کی فلاح وبہبود اور لوگوں میں میں پائے جانیوالے احساس محرومی کو دور کیا جا سکے انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصا فملک کی واحد جماعت ہے جس نے نوجوانوں کو آگے لانے کے لئے جو حکمت عملی اپنائی ہے وہ سب کے سامنے عیاں ہے ہماری کوشش ہے کہ ہم انتخابات میں عوام کے ووٹوں سے کامیاب ہو کر آگے آئے تاکہ مسائل کے حل کو یقینی بنایا جا سکے ۔