ڈیرہ مرادجمالی،نامعلوم تخریب کاروں نے دھماکہ خیزمواد سے ٹرانسفارمر کو تباہ کردیا

ہفتہ جون 20:23

تمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 جون2018ء) ڈیرہ مرادجمالی کے قریب دیہات میں نامعلوم تخریب کاروں نے بجلی کے ٹرانسفارمر میں دھماکہ خیزمواد نصب کرکے ٹرانسفارمر کو تباہ کردیا پولیس کے مطابق ڈیرہ مرادجمالی کے قریب نوتال پولیس تھانہ کی حدود گوٹھ علی خان بگٹی میں نامعلوم تخریب کاروں نے دھماکہ خیز مواد نصب کرکے ٹرانسفارمر اوربجلی کے کھمبے کو تباہ کردیا اطلاع ملنے پر نوتال پولیس جائے وقعہ پر پہنچ گئی اور بم ڈسپوزل اسکارڈ کی ٹیم کو طلب کیا گیا بی ڈی ٹیم کے مطابق واقعے میں آدھاکلو دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا جس سے بجلی کاٹرانسفامر اور کھمبے کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا پولیس اور سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر تخریب کاروں کی تلاش شروع کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :