(ن) لیگ کوئی سیاسی جماعت نہیں ، کرپٹ مافیا کا روپ دھار چکی ہے،میاں محمد ایوب

ہفتہ جون 20:26

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 جون2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ جس دن نیب نے پنجاب میں سستی روٹی سکیم، فوڈ سٹیمپ سکیم ‘ لیپ ٹاپ سکیم ‘ پنجاب سپورٹس فیسٹول ،پیلی ٹیکسی سکیم، میٹروبس، اورنج ٹرین کے منصوبوں کی چھان بین شروع کی تو انہیں صاف پانی منصوبے کی طرح ان منصوبوں میں بھی (ن) لیگ کی کرپشن کا مکروہ چہرہ نظر آ جائے گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کوئی سیاسی جماعت نہیں بلکہ ایک کرپٹ مافیا کا روپ دھار چکی ہے اگر ان کو معافی دی گئی تو یہ آئندہ نسلوں کیساتھ ناانصافی ہوگی ان کی کرپشن کا گند صاف کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے سیاست میں آنے سے لیکر اقتدار پر قبضہ جمانے کیلئے ہر ناجائز راستہ استعمال کیا جی بھر کر ملک کو لوٹا اور حرام کی کمائی کو ٹھکانے لگانے کیلئے اسحاق ڈار جیسے کوالیفائیڈ دھوکا بازوں کا استعمال کیا جو اب بھی بیماری کا بہانہ بنا کر بیرون ملک بھاگا ہواہے۔