Live Updates

تحریک انصاف کا بنیادی مشن ناانصافی، کرپشن، معاشی ناہمواری سے فرسودہ نظام کی تبدیلی ہے‘اعجاز احمد چوہدری

ہمارے امیدوار محب وطن مخلص اور ظلم کے خلاف ڈٹ جانے والے جذبہ سے معمور ہیں ‘امیدوار این اے 133

ہفتہ 9 جون 2018 20:28

تحریک انصاف کا بنیادی مشن ناانصافی، کرپشن، معاشی ناہمواری سے فرسودہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنماوامیدوار این اے 133اعجازاحمد چوہدری نے کہاہے کہ تحریک انصاف کا بنیادی مشن ناانصافی، کرپشن، معاشی ناہمواری سے فرسودہ نظام کی تبدیلی ہے ،تحریک انصاف کی طرف سے کھڑے ہونے والے امیدوار محب وطن مخلص اور ظلم کے خلاف ڈٹ جانے والے جذبہ سے معمور ہیں ، پی ٹی آئی اقتدار میں آ کر عوام کی دہلیز پر تمام بلدیاتی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائے گی ہم نعروں دعووں کی سیاست نہیںکرتے بلکہ عملی طورپر خدمت کرتے ہیں ہم ایک ترقیاتی انقلاب لائیں گے۔

وہ گزشتہ روز این اے 133کے حلقہ پی پی 167سے امیدوار فیاض بھٹی کی جانب سے مقامی شادی ہال میں کارکنوں کے اعزاز میں دی گئی افطار پارٹی سے خطاب کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ انشاء اللہ کامیابی حاصل کرکے گزشتہ 5برسوں تک اقتدار میں رہ کر قوم کو لوٹنے والوں کا یوم حساب دور نہیں 25جولائی پی ٹی آئی کی جیت کا دن ہے پوری قوم عمران خان کی قیادت میں متحد ہے کرپٹ عناصر اقتدار کے ایوانوں میں نہیں جیل جائیں گے۔انہوںنے مزید کہاکہ شریف برادران کی کرپشن زدہ سیاست آخری سانسیں لے رہی ہے، ملک کی باشعور عوام ان کے مکرہ مقاصد پورے نہیں ہو نے دے گی پنجاب میں تمام منصو بے مال کمانے کے لیے شروع کئے گئے، کرپٹ حکمرانوں سے نجات تک ملک ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہو سکتا ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات