چک جھمرہ کے علاقہ ایکسپریس وے پر ڈمپر کی موٹر سا ئیکل کو ٹکر ،2افراد جاں بحق

ہفتہ 9 جون 2018 20:34

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 جون2018ء) چک جھمرہ کے علاقہ ایکسپریس وے پر ڈمپر کی موٹر سا ئیکل کو ٹکر 2افراد جاں بحق دونوں افراد پلاسٹ فیکٹر ی سے ڈیوٹی ختم کر کے کواٹر جا رہے تھے حا دثہ ڈمپر کی تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا تفصیل کے مطا بق گز شتہ روز چک جھمرہ کے قریب تیز رفتار ڈمپر کی موٹر سا ئیکل کو ٹکر پلاسٹک فیکٹری میں ملازم گلگت کے رہا ئشی حا مد اور پینسرہ کے رہا ئشی طاہر بری طرح کچلے گئے حا دثہ ڈمپر کی تیز رفتار کے باعث پیش آیا جاں بحق ہو نے والے دونوں افراد پلا سٹک فیکٹری سے ڈیوٹی ختم کر کے کواٹر جا رہے تھے کہ موت کے منہ میں چلے گئے ۔

(جاری ہے)

پو لیس نے جاں بحق ہو نے والے دونوں افراد کی نعشیں قبضہ میں لیکر پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال جمع کروا دی جبکہ حا دثے کا مرتکب ڈرا ئیور موقہ سے فرار ہو گیا ۔

متعلقہ عنوان :