سرگودہاشہر سے مویشیوں کے انخلا کیلئے دوبارہ ہنگامی بنیادوں پر آپریشن شروع کیا جارہاہے

محکمہ ریونیو ‘ کارپوریشن اور کنٹؤنمنٹ بورڈ کے سٹاف پر مشتمل ٹیمیںتشکیل

ہفتہ 9 جون 2018 20:35

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جون2018ء) سرگودہاشہر سے مویشیوں کے انخلا کیلئے دوبارہ ہنگامی بنیادوں پر آپریشن شروع کیا جارہاہے جس کیلئے محکمہ ریونیو ‘ کارپوریشن اور کنٹؤنمنٹ بورڈ کے سٹاف پر مشتمل ٹیمیںتشکیل دے دی گئی ہیں ۔ یہ ٹیمیں ریونیو آفیسرراجہ لیاقت علی او رظفر انجم کی سربراہی میں تشکیل دی گئی ہیں جس دیگر سٹاف میں میونسپل کارپوریشن اور کنٹونمنٹ بورڈ کاسٹاف شامل ہو گا۔

اس امر کافیصلہ آج ڈپٹی کمشنر سرگودہا لیاقت علی چٹھہ کی زیر صدارت اجلاس میں کیاگیا ۔ اجلاس میں میئر کارپوریشن ملک اسلم نوید ‘ اسسٹنٹ کمشنر عدنان شہزاد ‘ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل رانا شاہد عمران ‘ چیف آفیسر کارپوریشن رانا جمیل اختر اور محمد راشد کے علاوہ ریونیو آفیسر او رکنٹونمنٹ بورڈ کا سٹاف موجود تھا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ انہیںشکایات موصول ہوئیں ہیں کہ دوبارہ گوالوں نے شہر میں بھینسیں لانا شروع کر دی ہیں ۔

جس سے شہر کی خوبصورتی او رسیوریج کے مسائل میں اضافہ ہو گا ۔ضرورت اس امر کی ہے کہ مویشیوں کے انخلا کیلئے فوری طور پر ہنگامی بنیادوں پر کریک ڈاؤن کر کے مویشی شہر سے باہر نکالے جائیں جس کیلئے انتظامیہ نے دفعہ 144 کانفاذ کر دیاہے ۔ گائے بھینس کے رکھنے پر دس ہزار روپے جرمانہ کیا جائیگا او راس کے خلاف متعلقہ تھانہ میں پرچہ درج کرواکر مالک مویشی کی گرفتاری عمل میں لائی جائیگی ۔

اسی طرح مویشی کی اطلا ع دینے والے کودس ہزار روپے انعام دیا جائیگا ۔ ڈپٹی کمشنر نے پولیس کو مویشی مالکان کے خلاف درج مقدمات پر کاروائی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ایسے عناصر کے ساتھ کسی قسم کی کوئی رعایت نہ برتنے کا فیصلہ اور جن کے خلاف پرچے درج ہوئے ہیں ان کی پراگرس رپورٹ دینے کابھی فیصلہ کیاگیا۔

متعلقہ عنوان :