چنیوٹ میں گرمی کا زور ٹوٹ گیا، بارش کے بعد موسم خوشگوار

ہفتہ 9 جون 2018 20:36

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جون2018ء) چنیوٹ میں گرمی کا زور ٹوٹ گیا بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق چند روز سے جاری شدید گرمی سے شہری نڈھال ہوئے پڑے تھے گزشتہ رات شدیدآندھی اور بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا جس کے باعث روزے داروں کے چہرے کھل اٹھے ۔

(جاری ہے)

بارش کے باعث شہر میں متعدد علاقوں میں بجلی کا نظام درہم برہم ھو گیاجس کے باعث لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

متعلقہ عنوان :