حافظ آباد شہر میں گیپکو کے ناقص انتظامات، متعدد علاقوں میں بجلی کے ٹرانسفارمر خراب، بجلی کئی کئی دن بند رہنے لگی

ہفتہ 9 جون 2018 20:42

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جون2018ء) حافظ آباد شہر میں گیپکو کے ناقص انتظامات کی وجہ سے متعدد علاقوں میں بجلی کے ٹرانسفارمر خراب۔ٹرانسفارمر نہ لگائے جانے کی وجہ سے بجلی کئی کئی دن بند رہنے لگی۔ تفصیلات کے مطابق حافظ آباد کے متعدد علاقوں میں بجلی کے اکثر ٹرانسفارمر خراب چلے آرہے ہیں جبکہ بعض ٹرانسفارمرزکی حالت ناگفتہ بہ ہے جس کی وجہ سے آئے روز یہ ٹرانسفارمر شدید گرمی اور لوڈ کے باعث جل رہے ہیں۔

(جاری ہے)

علی پور روڈ نواب کالونی کے مکینوںنے گیپکو کی چیرہ دستیوں کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ انکے علاقہ کا ٹرانسفارمر گذشتہ چوبیس گھنٹوں سے خراب چلا آرہا ہے لیکن کسی کے کان پر جوں تک نہ رینگ رہی ہے۔ اسی طرح شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ بجلی کے بھاری بلز ادا کرتے ہیں لیکن اگر ٹرانسفارمر خراب ہوجائے تو کئی کئی دن تک نیا ٹرانسفارمر نصب نہیں کیا جاتااور اورانہیں شدید گرمی اورحبس میں ذلیل وخوارکیا جاتا ہے۔جس کا گیپکو چیف کو فوری نوٹس لینا چاہئے۔ گیپکو ذرائع کے مطابق انکے پاس نئے ٹرانسفارمرز کی کمی ہے ۔

متعلقہ عنوان :