تبدیلی کے نام پرپختون تحریک کونقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی، تبدیلی کانعرہ لگانے والے ہماری ترقی کے تسلسل کوبرقرارنہیں رکھ سکے،غلام احمدبلور

ہفتہ 9 جون 2018 21:22

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جون2018ء) اے این پی کے مرکزی رہنماوامیدواراین ای31الحاج غلام احمدبلورنے کہاہے کہ تبدیلی کے نام پرپختون تحریک کونقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی،آج عوامی ہمدردبننے والے دہشت گردی کے دوران کدھرتھے،اے این پی کی مرکزی اورصوبائی قیادت نشانہ پرہونے کے باوجودجانوںکی پرواکئے بغیرعوام کے درمیان موجودرہی،عوام کیساتھ اے این پی کے قائدین اورسینکڑوںکارکنوںنے اپنی جانوںکانذرانہ دیکر خیبرپختونخواکے بقاء کی جنگ لڑی ہے،اے این پی نے خیبرپختونخوامیںدہشت گردی کے باوجود ترقی کاسلسلہ جاری رکھا،لیکن انتہائی افسوس کامقام ہے کہ تبدیلی کانعرہ لگانے والے ہماری ترقی کے تسلسل کوبرقرارنہیں رکھ سکے،ان خیالات کااظہارانہوںنے گزشتہ روزاین ای31اورپی کی78کے علاقہ رشیدگڑھی میں جمع غفیر سے خطا ب کرتے ہوئے کیا،اے این پی صوبائی رہنماوامیدوارپی کی78بیرسٹرہارون بلوراورسٹی صدرملک مصطفی نے بھی اپنے خیالات کااظہارکیا،اس موقع پرسٹی جنرل سیکرٹری سرتاج خان،امان اللہ،نورزمان ایڈوکیٹ،اعظم خان اورکثیرتعدادمیں کارکن موجودتھے،الحاج غلام احمدبلورنے مزیدکہاکہ جب ہمارے شناختی کارڈبلاک کئے گئے توتبدیلی کے سربراہ سمیت کسی جماعت کوتوفیق نہیں ہوئی کہ پختونوںکے حق میں آواز اٹھاکرشناختی کارڈوںکامسئلہ حل کراتے،صرف ہم نے شناخت کارڈکیلئے آواز اٹھائی اورتادم مرگ بھوک ہڑتال کااعلان کیا،ان شاء اللہ کامیاب ہوکرترقی کوسلسلہ کودوبارہ شروع کرکے عوامی مسائل ان کی دہلیز پر حل کرینگے۔

متعلقہ عنوان :