قومی وطن پارٹی نے خیبرپختونخوا میں اور بلوچستان میں پارٹی امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردئیے

ہفتہ جون 21:22

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 جون2018ء) قومی وطن پارٹی نے خیبرپختونخوا میں پارٹی کے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں میں پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم کے ساتھ ساتھ صوبہ بلوچستان میں بھی ایک قومی اور چھ صوبائی اسمبلی نشستوں کیلئے پارٹی امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیئے۔

(جاری ہے)

قومی وطن پارٹی نے اب تک خیبر پختونخوا میں پارٹی کے تقریباً75فیصد امیدواروں کوپارٹی ٹکٹ الاٹ کر دیئے گئے اور باقی ماندہ امیدواروں کو بھی آج جاری کئے جائیں گے۔۔قومی وطن پارٹی نے واضح کیا ہے کہ اس نے صوبہ بلوچستان میں بھی سات امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کردیئے گئے ہیں جن میں ایک قومی اور چھ صوبائی اسمبلی کے امیدوار شامل ہیں۔