راولپنڈی پولیس نے قمار بازوں کے خلاف کاروائی میں11ملزمان کو گرفتار کر لیا

ہفتہ 9 جون 2018 22:25

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جون2018ء) راولپنڈی پولیس نے قمار بازوں کے خلاف کاروائی میں11ملزمان کو گرفتار کر لیا تھانہ آر اے بازار پولیس نے جھاورہ گرائوند میں چھاپہ مار کرچنگیز،محمد یار،خالد،اظہر،امجد،اظہر محمود کو بذریعہ تاش جوا کھیلتے قابو کر کے دائو پر لگی14000روپے،6موبائل فون برآمد کر لئے جبکہ تھانہ ریس کورس پولیس نے محلہ حاجیاں کے علاقہ میں چھاپہ مار کر رفعت، بابر، ساجد،سلیمان،فیاض کو بذریعہ تاش جوا کھیلتے قابو کر کے دائو پر لگے 10200روپے،5موبائل فون برآمدکرلئے۔

متعلقہ عنوان :