Live Updates

عمران نیازی اور آصف زرداری کی سیاست کو ووٹ کی طاقت سے دفن کر دینگے،شہباز شریف

ہفتہ 9 جون 2018 22:25

عمران نیازی اور آصف زرداری کی سیاست کو ووٹ کی طاقت سے دفن کر دینگے،شہباز ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جون2018ء) مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران نیازی اور آصف زرداری کی سیاست کو ووٹ کی طاقت سے دفن کر دینگے۔ عمران خان نے نئے پاکستان کے نام پر کارکنوں کو دھوکہ دیا اور پرانے کی بجائے لوٹوں کو پارٹی ٹکٹ دیئے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک ٹویٹ میں شہباز شریف نے کہا کہ مجھے تحریک انصاف کے کارکنوں سے دلی ہمدردی ہے کیونکہ ان کو نئے پاکستان کے نام پر دھوکہ دیا گیا اور عمران خان نے پرانے کارکنوں کی بجائے لوٹوں کو پارٹی ٹکٹ دے دیئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آصف زرداری سے کوئی بھی ٹکٹ لینے کے حق میں نہیں ہے اور ہم آصف زرداری اور عمران نیازی کی سیاست کو ووٹ کی طاقت سے دفن کر دیں گے۔۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات