کوئٹہ کے تمام حلقوں سے کاغذات نامزدگی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے ، نیاز احمد بلوچ

ہفتہ 9 جون 2018 23:05

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جون2018ء) صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان نیاز احمد بلوچ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے پر عمل کرتے ہوئے کوئٹہ کے تمام حلقوں سے کاغذات نامزدگی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے گزشتہ دو دنوں میں کوئٹہ کے قومی و صوبائی حلقوں میں سے 84 نامزدگی فارم جمع ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی کے حلقوں این اے 264 سے تین، 265 سے پانچ اور 266 سے تین فارم جمع ہوئے ہیں کوئٹہ کے صوبائی اسمبلی کے حلقوں پی بی 24 سے چار، 25 سے اٹھ، 26 سے نو، 27 سے پندرہ، 28 سے دس، 29 سے دس، 30 سے ایک، 31 سے اٹھ اور 32 سے بھی آٹھ کاغذات نامزدگی جمع ہوئے ہیںبلوچستان ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد کوئٹہ کے حلقوں میں کاغذات نامزدگی جاری و وصولی کا سلسلہ روک دیا گیا تھا واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے نئے شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی جاری و وصول کرنے کی اخری تاریخ 11 جون ہے۔