ملک بھر میں بجلی کی طلب 19 ہزار 868 میگا واٹ ریکارڈ ، دستیابی ساڑھے 20 ہزار میگا واٹ رہی

اتوار 10 جون 2018 00:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جون2018ء) ملک بھر میں بجلی کی طلب 19 ہزار 868 میگا واٹ ریکارڈ کی گئی ہے جب کہ بجلی کی دستیابی ساڑھے 20 ہزار میگا واٹ رہی ہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق ہفتہ کی شب ساڑھے آٹھ بجے تک ملک میں بجلی کی طلب اور دستیابی کی صورتحال ریکارڈ کی گئی جس کے مطابق بجلی کی طلب 19 ہزار 868 میگا واٹ ریکارڈ جب کہ بجلی کی دستیابی ساڑھے 20 ہزار میگاواٹ رہی اور بجلی کا شارٹ فال زیرو رہا ۔

متعلقہ عنوان :