عید کے بعد نوازشریف اور مریم نواز پی ایس 34اوراین اے 211 کا دورہ کرینگے،قمرزمان راجپر

اتوار 10 جون 2018 00:00

نوشہروفیروز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جون2018ء) صوبائی رہنما ن لیگ قمرزمان راجپر نے کہاہے کہ عید کے بعد سابق وزیراعظم میاں محمدنوازشریف اور محترمہ مریم نواز پی ایس 34اور NA211 کا دورہ کرینگی، قومی اسمبلی کی نشستNA211 اورصوبائی اسمبلی کی نشست PS34 پر پاکستان مسلم لیگ ن کا بہت بڑا ووٹ بینک ہے عام انتخابات میں اس حلقے سے پاکستان پیپلز پارٹی کو عبرتناک شکست دینگے انشاء اللہ عید کے بعد سابق وزیراعظم میاں محمدنوازشریف اور محترمہ مریم نواز اس حلقے کا دورہ کرینگی ، ہفتہ کوان خیالات کااظہار صوبائی رہنما مسلم لیگ ن صوبہ سندھ کے سینئر نائب صدر قمرزمان راجپر نے صوبائی اسمبلی کے حلقے پی ایس 34 اور این اے 211 پر اپنا نامزدگی فارم جمع کروانے کے بعد پریس کلب محراب پور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر تعلقہ صدر چوہدری ظہور حیدر آرائیں اورسینئر نائب صدر آصف جاوید رندھاوا بھی انکے ہمراہ تھے قمرزمان راجپر نے کہاپیپلز پارٹی نے گذشتہ ادوارمیں حلقہ میں کچھ بھی ترقیاتی کام نہیں کروائے پورے حلقے کی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں اسپتالوں میں مریض تڑپتے رہتے ہیں ڈاکٹرز موجود نہیں ہوتے، مریضوں کو ادویات میسر نہیں ہوتی سرکاری آفیسوں میں کرپشن کا بازار گرم کررکھا ہے عوام اب اپنے اور پرائے کو پہچان چکی ہے اس بار پی پی پی کو منہ کی کھانی پڑیگی حلقے کی عوام اس بار پاکستان مسلم لیگ ن کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیگی۔