بلوچستان میں آسمانی بجلی نے تباہی مچا دی

ژوب اور ڈیرہ بگٹی میں 3 افراد جاں بحق متعدد جاں بحق ہو گئے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس اتوار 10 جون 2018 00:16

بلوچستان میں آسمانی بجلی نے تباہی مچا دی
کوئٹہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-10 جون 2018ء) :لوچستان میں آسمانی بجلی نے تباہی مچا دی ۔ ژوب اور ڈیرہ بگٹی میں 3 افراد جاں بحق متعدد جاں بحق ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق ملک میں شدید گرمی کی لہر کے بعد موسم نے کروٹ لینا شروع کی ہے ۔کہیں اس موسمی تبدیلی نے عوام کے لئے خوشی کے شادیانے بجائے ہیں تو بہت سے علاقے ایسے بھی ہیں جہاں موسم کی اس کروٹ نے تباہی مچا دی ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے تازہ ترین خبر بلوچستان سے آئی ہے جہاں آسمانی بجلی نے تباہی مچا دی ہے۔شدید طوفان اور ژالہ باری کے بعد آسمانی بجلی نے ژوب اور ڈیرہ بگٹی کے کئی خاندانوں میں صف ماتم بچھا دی۔ڈیر بگٹی میں آسمانی بجلی گرنے سے 2 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ ژوب میں طوفان کے بعد بجلی گرنے سے ایک شخص اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔زخمی افراد کو ابتدائی طبی امداد کے لیے قربی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جہاں انکا علاج جاری ہے۔یاد رہے کہ ایسے ہی چند روز پہلے لاہور میں بھی گرد کے طوفان نے تباہی مچا دی تھی جس کے بعد 3سے 4 لوگ جاں بحق ہو گئے تھے۔