Live Updates

مسلم لیگ ن کے رہنما نے ٹکٹ حاصل نہ کر پانے والے تحریک انصاف کے رہنما محمد علی کو بڑی پیشکش کر دی

تحریک انصاف کی جانب سے ٹکٹ نہ ملنے پر علی محمد خان آزاد حیثیت سے عام انتخابات میں حصہ لیں تو میں مسلم لیگ ن کی قیادت سے درخواست کروں گا کہ علی محمد خان کے مقابل لیگی امیدوار کھڑا نہ کیا جائے،جاوید لطیف کی پیشکش

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس اتوار 10 جون 2018 00:27

مسلم لیگ ن کے رہنما نے ٹکٹ حاصل نہ کر پانے والے تحریک انصاف کے رہنما ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-10 جون 2018ء) :مسلم لیگ ن کے رہنما نے ٹکٹ حاصل نہ کر پانے والے تحریک انصاف کے رہنما محمد علی کو بڑی پیشکش کر دی۔جاوید لطیف نے پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی جانب سے ٹکٹ نہ ملنے پر علی محمد خان آزاد حیثیت سے عام انتخابات میں حصہ لیں تو میں مسلم لیگ ن کی قیادت سے درخواست کروں گا کہ علی محمد خان کے مقابل لیگی امیدوار کھڑا نہ کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف نے ملک کے 70 فیصد حلقوں سے اپنے انتخابی امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ۔اس مرحلے پر بڑے بڑے سیاسی لیڈروں کے سیاسی جانشینوں اور بیٹوں کو بھی نوازا گیا۔صرف یہ ہی نہیں بلکہ بہت سے نئے آنیوالوں کو بھی نظریاتی کارکنان پر ترجیح دی گئی۔

(جاری ہے)

پہلے مرحلے میں جن ناموں کا اعلان کیا گیا تھا ان میں پاکستان تحریک انصاف کے نامی گرامی نام بھی شامل تھے جن میں فردوس عاشق اعوان، شہریار آفریدی ، شوکت یوسفزئی اور حمیدہ شاہد شامل تھے۔

ان میں سے فردوس عاشق اعوان ، شوکت یوسفزئی ، شہریار آفریدی سمیت متعدد کو آج ٹکٹ جاری دئیے ہیں۔تاہم محمد علی خان پاکستان تحریک انصاف کا ایک ایسا بڑا نام ہیں جو تا حال ٹکٹ حاصل نہیں کر پائے تاہم اس کے باوجود محمد علی خان نے پارٹی کے ساتھ مکمل وفاداری کا اعلان کیا ہے۔نجی ٹی سے بات کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ ان کے حلقے میں پارٹی سروے کر رہی ہے اسلیے ان کو ٹکٹ جاری نہیں ہوئی، امید ہے کہ عمران خان میرٹ پر فیصلہ کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان پارٹی میں شامل ہونے والے نئے سیاستدانوں کو بھی ٹکٹ دینے کے حق میں ہیں۔اس موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے محمد علی کو بڑی پیشکش کردی۔ مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف نے علی محمد خان کو بڑی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ اگر تحریک انصاف کی جانب سے ٹکٹ نہ ملنے پرعلی محمد خان آزاد حیثیت سے عام انتخابات میں حصہ لیں تو میں مسلم لیگ ن کی قیادت سے درخواست کروں گا کہ علی محمد خان کے مقابل لیگی امیدوار کھڑا نہ کیا جائے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات