ایشین آرچڑی کوچنگ اینڈ ٹیکنیکل سیمینار 5 جولائی کو تائیوان میں شروع ہو گا

پاکستان آرچڑی فیڈریشن نے اس کوچنگ سیمینار میں چار کوچز کو بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے‘سیکرٹری جنرل پاکستان آرچڑی فیڈریشن

اتوار 10 جون 2018 11:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2018ء) ایشین آرچڑی فیڈریشن کے زیراہتمام ایشین آرچڑی کوچنگ اینڈ ٹیکنیکل سیمینار آئندہ ماہ 5 جولائی سے تائیوان میں شروع ہوگا،جس میں پاکستان آرچڑی فیڈریشن چار پاکستانی کوچز کو شرکت کے لئے تائیوان بھیجا نے کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان آرچڑی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل وصال محمد خان نے بتایا کہ یہ کورس تین روز تک جاری رہے گا جس میں ایشیائی ممالک کے کوچز شرکت کریں گے، پاکستان آرچڑی فیڈریشن نے اس کوچنگ سیمینار میں چار کوچز کو بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے تین کوچز کے ناموں کا اعلان کردیا گیا جن میں پاکستان آرمی کے اجلال الدین، خیبر پختونخوا سے سرفراز اور پنجاب سے امان اللہ شامل ہیں جبکہ چوتھے کوچ کے نام کا اعلان چند روز میں کردیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :