عالمی ٹین پن بائولنگ چیمپیئن شپ روواں سال نومبر میں امریکہ میں کھیلی جائے گی

اعجاز الرحمن کیو بی ائی سی اے، اے ایم ایف عالمی ٹین پن بائولنگ چیمپیئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کریںگے

اتوار 10 جون 2018 11:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2018ء) پاکستان کے اعجاز الرحمن کیو بی ائی سی اے، اے ایم ایف عالمی ٹین پن بائولنگ چیمپیئن شپ میں شرکت کریں گے، تفصیلات کے مطابق چیمپیئن شپ روواں سال نومبر میں امریکہ میں کھیلی جائے گی، جس میں 120 ممالک کے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گے، چیمپیئن شپ میں ہر ملک کا چیمپیئن ایک مرد اورایک خواتین کھلاڑی حصہ لے سکتیں ہیں ہے، اسی طرح اعجاز الرحمن چیمپیئن ہونے کی بنا پر پاکستان کی نمائندگی کریں گے اور ایونٹ کی تیاری کے سلسلہ میں اعجازالرحمن دن رات تربیت میں مصروف ہیں-

متعلقہ عنوان :