چار قومی آرچڑی کوچز کو ایشین آرچڑی کوچنگ اینڈ ٹیکنیکل سیمینار میں شرکت کیلئے تائیوان بھیجنا خوش آئند بات ہے، قومی کوچ سرفراز

ملک میں تیر اندازی کے کھیل کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے لیکن ضرورت اس امر کی ہے کہ اس ٹیلنٹ کو بروائے کار لانے کے لئے سہولیات فراہم کی جائیں

اتوار 10 جون 2018 11:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2018ء) قومی آرچڑی ٹیم کے کوچ سرفراز نے چار قومی آرچڑی کوچز کو ایشین آرچڑی کوچنگ اینڈ ٹیکنیکل سیمینار میں شرکت کے لئے تائیوان بھیجانے پر پاکستان آرچڑی فیڈریشن کے فیصلے کوخوش آئند قرار دیتے کہا کہ اس بات کا کریڈٹ پاکستان آرچڑی فیڈریشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل ( ر ) سید عارف حسن اور سیکرٹری جنرل وصال محمد خان کو جاتا ہے کہ جنہوں نے پہلی بار اتنی بڑی تعداد میں پاکستانی کوچز کو انٹرنیشنل کوچنگ کورس میں شرکت کے لئے تائیوان بھیجوا رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ اس کورس سے پاکستانی کورس کو سیکھنے کا موقع ملے گا اور اس سے ملک میں تیر اندازی کے کھیل کو بھی فروغ حاصل ہوگا، انہوں نے نے کہا کہ فیڈریشن کے اس فیصلے کا بھی خیر مقدم کیا ہے کہ روواں سال نومبر میں پاکستان آرچڑی فیڈریشن کے زیراہتمام اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے تعاون سے سولیڈیٹری کوچنگ کورس لاہور میں منعقد کروانے کا پروگرام بنایا ہے جس میں انٹرنیشنل کوچز ملک بھر کے کوچز اور ٹیکنیکل آفیشلز کو تربیت دیں گے، سرفراز نے کہا کہ ملک میں تیر اندازی کے کھیل کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے لیکن ضرورت اس امر کی ہے کہ اس ٹیلنٹ کو بروائے کار لانے کے لئے سہولیات فراہم کی جائیں اور اس کے لئے حکومت اور پاکستان سپورٹس بورڈ فنڈز مہیا کرے تاکہ یہ ٹیلنٹ ضائع نہ ہو-

متعلقہ عنوان :