مجھے اچھے کھانا کھانے سے زیادہ خوشی کسی اور چیز میں نہیں ملتی‘کترینہ کیف

ایسی جگہیں جہاں میرے پسندیدہ کھانے کڑک پائو اور پایا کھانے کو مل جائے تومجھے خوشی ہوتی ہے‘انٹرویو

اتوار 10 جون 2018 11:30

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2018ء) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف نے کہا ہے کہ مجھے اچھے کھانا کھانے سے زیادہ خوشی کسی اور چیز میں نہیں ملتی۔

(جاری ہے)

کترینہ کیف کا اپنے ایک انٹر ویو میں کہناتھا کہ کھانے سے مجھے زیادہ کام کرنے کے لئے طاقت ملتی ہے اور مجھے اچھا کھانا کھانے سے بہتر کسی اور چیز میں کوئی خوشی نہیں ملتی۔انہوں نے کہا کہ مجھے سٹریٹ فوڈ بہت پسند ہے اور ایسی جگہیں جہاں میرے پسندیدہ کھانے کڑک پائو اور پایا کھانے کو مل جائے تو انہیں خوشی ہوتی ہے جبکہ انہیں سی فوڈ بھی بے حد پسند ہے اور دہلی میں وہ ہر قسم کے کھانے کھانے چاہتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :