جنوبی پنجاب اور سندھ کے بیشتر علاقوں میں بادل برس پڑے

ملتان ‘مظفر گڑھ‘ لیہ‘، راجن پور سمیت جنوبی پنجاب کے ، بیشتر علاقوں میں بادلوں کی انٹری، بارش برسی تو گرمی میں کمی آگئی لاڑکانہ،کشمور ،گھوٹکی اور جیکب آباد میں بھی میگھا برسی‘گرمی سے بے حال شہری ہوگئے نہال ہوگئے

اتوار 10 جون 2018 11:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جون2018ء) جنوبی پنجاب اور سندھ کے بیشتر علاقوں میں بادل برس پڑے‘ملتان ‘مظفر گڑھ‘ لیہ‘، راجن پور سمیت جنوبی پنجاب کے ، بیشتر علاقوں میں بادلوں کی انٹری، بارش برسی تو گرمی میں کمی آگئی‘لاڑکانہ،کشمور ،گھوٹکی اور جیکب آباد میں بھی میگھا برسی‘گرمی سے بے حال شہری ہوگئے نہال ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ،کشمور ،گھوٹکی اور جیکب آباد میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔سکھر میں آندھی کے باعث کئی سائن بورڈ اور درخت زمین بوس ہو گئے جبکہ سبی ، تربت میں پارہ آج بھی ہائی رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیش گوئی کردی۔جنوبی پنجاب اور اندرون سندھ میں بھی قدرت کو رحم آگیا،ملتان ،مظفر گڑھ ، لیہ ، راجن پور سمیت جنوبی پنجاب کے ، بیشتر علاقوں میں بادلوں کی انٹری، بارش برسی تو گرمی میں کمی آگئی۔

(جاری ہے)

لاڑکانہ،کشمور ،گھوٹکی اور جیکب آباد میں بھی میگھا برسی۔گرمی سے بے حال شہری ہوگئے نہال ہوگئے۔سکھر میں خوب آندھی آئی اور کئی سائن بورڈ اور درخت زمین بوس ہو گئے۔لاہور، فیصل آباد سمیت مختلف علاقوں میں گزشتہ روز کی بارش کے بعد سورج آنکھیں دکھانے لگا۔درجہ حرارت پھر سے اوپر جانے لگا،پشاور اور گردنواح میں بھی بارش سے گرمی کا زور کم ہوگیا۔سبی ، تربت میں پارہ صبح سویرے ہی 39ڈگری پر پہنچ گیا۔موسم کاحال بتانے والوں نے بالائی فاٹا ،،خیبرپختونخوا ، اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش کی پیش گوئی کردی ہے۔