ْگوجرانوالہ،سوشل میڈیا پر دوستی کے بعد اغوا کرنے والے گروہ کے 2 کارندے گرفتار،مغوی بازیاب

اتوار جون 11:50

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 جون2018ء) پولیس نے گوجرانوالہ میں سوشل میڈیا پر دوستی کے بعد شہریوں کو اغوا کرنے والے گروہ کے 2 کارندوں کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اغوا کیے گئے ایک شہری کو بازیاب کراتے ہوئے 2 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

دوران تفتیش معلوم ہوا کہ گرفتار ملزمان اس گروہ سے وابستہ ہیں جو سوشل میڈیا پر لڑکی بن کر شہریوں سے دوستی کرتے ہیں پھر انہیں ملاقات کے لیے بلا کر اغوا کرلیتے ہیں۔ گرفتار ملزمان نے اپنی مذموم کارروائیوں کے لیے لڑکیوں کے نام سے سوشل میڈیا پر اکا ئو نٹ بنا رکھے تھے اور وہ اپنے دوستوں کو ملاقات کے بہانے بلا کر اغوا کرنے کے بعد ان کے اہلخانہ سے بھاری تاوان وصول کرتے تھے۔

متعلقہ عنوان :