Live Updates

ٹکٹ نہ ملنے پر پی ٹی آئی رہنما بہت کچھ اپنی زبان پر لے آئے

دھرنے والوں کو 126 دن صبح کا ناشتہ ، دوپہر اور رات کا کھانا اپنی جیب سے کھلایا ۔ پی ٹی آئی کے ساتھ ساتھ عوامی تحریک کے کارکنوں کو بھی کھلایا پھر بھی مجھے ٹکٹ نہیں ملا ، پی ٹی آئی رہنما خان بہادر ڈوگر پھٹ پڑے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 10 جون 2018 12:07

ٹکٹ نہ ملنے پر پی ٹی آئی رہنما بہت کچھ اپنی زبان پر لے آئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10 جون 2018ء) ::پی ٹی آئی نے دو روز قبل اپنے انتخابی اُمیدواروں کی فہرست جاری کی۔پاکستان تحریک انصاف نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے لیے 60 فیصدامیدواروں کا اعلان کیا۔لیکن پارٹی کے مرکزی رہنماؤں کو ٹکٹ سے محروم رکھا۔ فردوس عاشق اعوان،بابر اعوان، شوکت یوسفزئی، علی محمد،فیصل واڈا،شہر یار آفریدی،،ڈاکٹر عامر لیاقت،سیف اﷲ نیازی، ولید اقبال ٹکٹ سے محروم رہے ۔

اس تمام صورتحال میں پاکستان تحریک انصاف کے چند رہنما بہت نالاں نظر آتے ہیں۔ تحریک انصاف تحصیل جڑانوالہ کے صدر خان بہادر ڈوگر بھی ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر تحریک انصاف کی قیادت پر پھٹ پڑے۔ خان بہادر کا کہنا ہے کہ دھرنے والوں کو 126 دن صبح کا ناشتہ ، دوپہر اور رات کا کھانا اپنی جیب سے کھلایا ۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کے ساتھ ساتھ عوامی تحریک کے کارکنوں کو بھی کھلایاپھر بھی مجھے ٹکٹ نہیں ملا ۔

خان بہادر ڈوگر نے پی ٹی آئی کے پارلیمانی بورڈ کا فیصلہ مسترد کر تے ہوئے کہا ہے کہ امپورٹیڈ اُمیدوار کے اعلان پر حلقے میں شدید اضطراب پایا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ رائے حسن نواز نے ’خود ساختہ‘ سروے کروا کے ان کے ٹکٹ پر شب خون مارا ہے ۔اگر ٹکٹوں کی تقسیم میں نااِنصافی جاری رہی تو پارٹی کو شدید نقصان ہوسکتا ہے ۔خان بہاد کا کہنا ہے کہ پارٹی نے ٹکٹ کا وعدہ کرکے پیٹھ میں چھرا گھو نپ دیا ،خان بہادر ڈوگر احتجاج کے لیے بنی گالا روانہ ہو گئے ۔

یاد رہے کہ پارٹی کی جانب سے جاری کی جانے والی فہرست پر کئی کارکنان اور پارٹی رہنماؤں نے اعتراض اُٹھایا جس کے پیش نظر ناراض کارکنان نے گرینڈ الائنس کے نام سے ایک اتحاد تشکیل دے دیا ہے جس میں مردان سے تعلق رکھنے والے کارکنان بھی شامل ہیں، اس گرینڈ الائنس کے ناراض کارکنان پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ کے باہر احتجاج کریں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات