Live Updates

سابق چیف جسٹس نے عمران خان کے لیے خطری کی گھنٹی بجا دی

سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری نے عمران خان کے خلاف سیتا وائٹ کیس کھلوانے کا اعلان کر دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 10 جون 2018 12:25

سابق چیف جسٹس نے عمران خان کے لیے خطری کی گھنٹی بجا دی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10 جون 2018ء) سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری نے بھی پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی،افتخار چوہدری نے عمران خان کے خلاف سیتا وائٹ کیس کھلوانے کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان اس وقت شدید مشکلات سے دوچار ہیں کیونکہ عمران خانکی سابق اہلیہ ریحام خان نے ایک ایسی کتاب منظر عام پر لانے کا اعلان کیا ہے جس میں وہ عمران خان کی ذاتی زندگی سے متعلق کئی انکشافات سامنے لائیں گی۔

اور توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ ریحام خان یہ کتاب عام انتخابات سے قبل لائیں گی اور اس کا عمران خان کی سیاست پر گہرا اثر پڑے گا۔تاہم اب سابق چیف جسٹس نے بھی عمران خان کی مشکلات میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری نے عمران خان کے خلاف سیتا وائٹ کیس کھلوانے کا اعلان کر دیا ہے۔چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ وہ عمران خان کی سیتا وائٹ سے غیر قانونی شادی اور بچے کامعاملہ عدالت لے جائیں گے۔

افتخار چودری کامزید کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے ملک کا لیڈر جو بھی ہو اس پر اس قسم کے الزامات نہ ہو۔اس سے قبل سابق وزیر اعظم نواز شریف اور جہانگیر ترین کو بھی نا اہل کیا گیا ہے لیکن عمران خان کے اوپر کوئی بات نہیں کی جاتی،عمران خان پر سنگین نوعیت کا الزام ہے اس لیے میں اس کیس کو ضرور کھلواؤں گا۔،یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ پی ٹی آئی ان دنوں عام انتخابات 2018ء کی تیاری میں مصروف ہے اور پی ٹی آئی میں دیگر سیاسی جماعتوں سے انتخابی اُمیدواروں کی شمولیت دیکھ کر ایسا ہی لگ رہا ہے کہ آئندہ الیکشن میں پی ٹی آئی کو بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل ہو گی، البتہ اس صورتحال میں اگر ریحام خان نے عمران خان کے بلیک بیری کو استعمال کرتے ہوئے مزید انکشافات کیے توعمران خان اور پی ٹی آئی کے سیاسی کیرئیر کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات