غزہ میں فلسطینیوں کی ہلاکتیں، جنرل اسمبلی کا ہنگامی اجلاس بدھ کو طلب کر لیا گیا

قراردادکی منظوری کے فوری بعد سیکرٹری جنرل فلسطینیوں کے تحفظ کے لیے سفارشات مرتب کریں،مسودہ

اتوار جون 12:30

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 جون2018ء) غزہ پٹی اور اسرائیل کی سرحد پر سیکڑوں فلسطینی مظاہرین کی شہادت کے تناظر میں فلسطینیوں اور ان کے اتحادیوں کی درخواست پر بدھ کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا ایک ہنگامی اجلاس بلا لیا گیا ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق جنرل اسمبلی کے صدر میروسلاو لائٹشاک نے باضابطہ خط جاری کر دیا کہ غزہ پٹی کی صورت حال سے متعلق جنرل اسمبلی کا ایک ہنگامی اجلاس آئندہ بدھ کے روز مقامی وقت کے مطابق سہ پہر تین بجے ہو گا۔

جنرل اسمبلی میں منظوری کے لیے جو مسودہ قرارداد جمع کرایا گیا ہے، اس میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش سے یہ مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اس سلسلے میں قرارداد کی منظوری کے بعد ساٹھ دنوں کے اندر اندر ایسے انتظامات کے لیے سفارشات مرتب کریں، جن کی مدد سے فلسطینیوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔ ان انتظامات میں فلسطینیوں کے لیے عالمی ادارے کے ایک بین الاقوامی حفاظتی مشن کا قیام بھی شامل ہے۔