جی سیون میں روس کی واپسی یوکرائنی تنازعے سے مشروط ہے، جرمنی

گروپ کے اراکین روس کی واپسی پر متفق مگرکرائنی بحران میں پیش رفت سے قبل نہیں،انجیلامیرکل

اتوار 10 جون 2018 12:30

لا مالبائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2018ء) جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے کہا ہے کہ جی سیون میں روس کی واپسی یوکرائنی تنازعے میں بہتری کے آثار سے مشروط ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے کینیڈا کے مقام لا مالبائی میں جی سیون سمٹ کے اجلاس میں شریک ہونے سے قبل رپورٹرز پر واضح کیا کہ گروپ کے اراکین روس کی واپسی پر متفق ہیں لیکن یوکرائنی بحران میں واضح پیش رفت سے قبل یہ ممکن نہیں۔انہوں نے اٹلی، برطانیہ اور فرانس کے رہنماو?ں سے کانفرنس میں ملاقات کے بعد یہ بیان دیا۔میرکل کا بیان امریکی صدر کے اٴْس بیان کے جواب میں ہے جس میں انہوں نے جی سیون میں روس کی واپسی کا کہا تھا۔