لاہور میں پولیس اسٹیشن کے قریب پراسرار دھماکا

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 10 جون 2018 12:38

لاہور میں پولیس اسٹیشن کے قریب پراسرار دھماکا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10جون۔2018ء) لاہور میں پولیس اسٹیشن کے قریب پر اسرار دھماکے ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں ایک دھماکے کی اطلاعات ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کاہنہ پولیس اسٹیشن کے قریب ایک دھماکے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

ابتدائی طور ہر دھماکے کی وجہ گیس لیکج قرار دے دی جا رہی ہے۔پولیس کے مطابق یہ دھماکہ پولیس اسٹیشن کی عقبی دیوار کے ساتھ پیش آیا ہے تاہم اس دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔پولیس اسٹیشن کے پیچھے ایک چائے کا ٹی اسٹال بھی ہے۔ممکن ہے کہ اس ٹی اسٹال پر رکھا ہوا سلنڈر پھٹا ہو۔پولیس نے اس واقعہ کے بعد مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :