پاکستان اور معیشت کی ترقی کیلئے پر امن ،بروقت انتخابات کا انعقاد نا گزیر ہے‘ آل پاکستان انجمن تاجران

نئی حکومت کومضبوط معیشت کیلئے سیاسی جماعتوں سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیکر قومی پالیسی تشکیل دینا ہو گی ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے والے تاجر طبقے کو نظر انداز کرنے کی روش کو تبدیل کیا جائے ‘ مرکزی صدر اشرف بھٹی

اتوار 10 جون 2018 12:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2018ء) آل پاکستان انجمن تاجرا ن کے صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ پاکستان اور معیشت کی ترقی کیلئے پر امن اور بروقت انتخابات کا انعقاد نا گزیر ہے ،نئی آنے والی حکومت کومضبوط معیشت کیلئے سیاسی جماعتوں سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیکر قومی پالیسی تشکیل دینا ہو گی، ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے والے تاجر طبقے کو نظر انداز کرنے کی روش کو تبدیل کیا جائے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’’ آئندہ عام انتخابات اور پاکستان کا مستقبل ‘‘ کے موضوع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں شرکاء نے ملک اور معیشت کی ترقی کیلئے اپنی تجاویز پیش کیں۔ اشرف بھٹی نے کہا کہ دوسری جمہوری حکومت کی مدت پوری کرنے پر پاکستان کو دنیا کے مہذب ممالک میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جانے لگا ہے جو بحیثیت قوم ہمارے لئے فخر کی بات ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں آپس کے اختلافات کو اس نہج پر نہ لے کر جائیں جس سے پاکستان کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہو ۔نئی آنے والی حکومت کو مضبوط معیشت کیلئے ایسی قومی پالیسی تشکیل دینی چاہیے ۔انہوںنے کہا کہ ہمیں دنیا سے قدم سے قدم ملا کر چلنا ہوگا ،پاکستان اور اس کی معیشت کی ترقی کیلئے پر امن او ربر انتخابات کا انعقاد نا گزیر ہے اور اس سے پاکستان میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ تاجروں نے ہمیشہ ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کیا ہے لیکن انہیں نظر انداز کیا گیا ۔مطالبہ ہے کہ سیاسی جماعتیں اپنے منشور میں تاجروں کے مسائل کا ادراک اور ان کا حل بھی پیش کریں ۔