لیسکو ملازمین کو عید الفطر پر ایک بنیادی تنخواہ بطور بونس دینے کی منظوری

مستقل کے ساتھ کنٹریکٹ او ر ڈیلی ویجز ملازمین بھی مستفید ہوں گے

اتوار جون 12:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 جون2018ء) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے عید الفطر پر تمام ملازمین کو ایک بنیادی تنخواہ بطور بونس دینے کی منظوری دیدی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لیسکو کی جانب سے مستقل ، کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز ملازمین کو ایک بنیادی تنخواہ بطور بونس دینے کی سمری منظوری کیلئے بورڈ آف ڈائریکٹر ز کوبھجوائی گئی تھی جس کی باضابطہ منظوری دیدی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :