عید الفطر کے بعد اپنے پراجیکٹس پر بھرپور توجہ مرکوز کروں گی ‘ سائرہ نسیم

تمام سینئرز کو نئے آنے والوں کی تربیت کیلئے کچھ وقت مخصوص کرنا چاہیے ‘انٹر ویو

اتوار جون 12:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 جون2018ء) نامور گلوکارہ سائرہ نسیم نے کہا ہے کہ عید الفطر کے بعد اپنے پراجیکٹس پر بھرپور توجہ مرکوز کروں گی ،تمام سینئرز کو نئے آنے والوں کی تربیت کیلئے کچھ وقت مخصوص کرنا چاہیے اور جلد ہی اپنے گلوکار ساتھیوں کے سامنے اس تجویز کو پیش کروں گی۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میںگفتگو کرتے ہوئے سائرہ نسیم نے کہا کہ میں نے ہمیشہ اپنے پرستاروں کی پسند کو مد نظررکھا ہے اور کوئی بھی پراجیکٹ شروع کرنے سے قبل نہ صرف اپنے قریبی دوستوں بلکہ پرستاروں سے بھی اپنے پراجیکٹ پر بات کرتی ہوںجس سے کمی کوتاہی دور کرنے میں مدد ملتی ہے۔

عید الفطر کے بعد اپنے پراجیکٹس پر بھرپو ر توجہ مرکوز کروں گی اور یہ میرے پرستاروں کے لئے شاہکار تحفہ ہوں گے ۔ سائرہ نسیم نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں ہمیشہ نئے آنیوالوں کو سپورٹ کرتی ہوں ۔ میں برملا کہتی ہوں کہ مجھ سمیت تمام سینئرز کو نئے آنے والوں کو موسیقی کی تربیت دینے کے لئے کچھ وقت مخصوص کرنا چاہیے اور اس سے آگے چل کر پاکستان کو بہترین ٹیلنٹ میسر آئے گا۔

متعلقہ عنوان :