معاشرے کی اصلاح کی جس قدر آج ضرورت ہے شاید پہلے کبھی نہ تھی ‘ افتخار ٹھاکر

حکومت خود آگے بڑھ کر اصلاحی پروگرامز کیلئے میڈیا، فلم ، ٹی وی اور تھیٹر کے پلیٹ فارم سے استفادہ کرے

اتوار 10 جون 2018 12:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2018ء) نامور کامیڈین اداکار افتخار ٹھاکر نے کہا ہے کہ میری نظر میں معاشرے کی اصلاح کی جس قدر آج ضرورت ہے شاید اس سے پہلے کبھی نہ تھی ،افسوسناک امر یہ ہے کہ آج لوگ برائی پر نادم ہونے کی بجائے فخر کرتے ہیں جو اخلاقی زوال کی انتہا ہے ۔ ایک انٹر ویو میں افتخار ٹھاکر نے کہا کہ اگر ہم لوگ انفرادی اور اجتماعی جائزہ لیں تو کوئی بھی شخص اپنا کردار ادا کرنے کو تیار نہیں اور بھیڑ چال کی صورتحال ہے ۔

(جاری ہے)

پہلے ماں باپ اور بڑے لوگ نوجوان نسل کی تربیت کرتے تھے لیکن آج یہ کام موبائل اور انٹر نیٹ کے سپرد ہو چکا ہے اور پھر ہم یہ شکایت کیوں کریں کہ ہماری اولادیں والدین اور بزرگوں کا احترام نہیں کرتیں۔ افتخار ٹھاکر نے کہا کہ میری نظر میں معاشرے کی اصلاح کی جس قدر آج ضرورت ہے شاید اس سے پہلے کبھی نہ تھی ۔ میری گزارش ہے کہ حکومت خود آگے بڑھے اورمیڈیا، فلم ، ٹی وی اور تھیٹر کے پلیٹ فارم کو استعمال میں لاتے ہوئے اخلاقی پہلوئوں کے نقطہ نظر سے اصلاحی پروگرامز کے اسکرپٹ تیار کرے ۔

متعلقہ عنوان :