ترکی نے شام کی سرحد پر911کلومیٹر طویل حفاظتی دیوار کی تعمیر مکمل کرلی

ایران کی سرحد پر زیرتعمیر حفاظتی دیوار 2019ء کے موسم بہار تک مکمل کرلی جائے گی،حکام

اتوار 10 جون 2018 13:00

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2018ء) ترکی نے شام کی سرحد پر سیکیورٹی مقاصد کے لیے شروع کی گئی دیوار کی تعمیر مکمل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق ترکی کی ہاؤسنگ فاؤنڈیشن توکی نے ایک بیان میں بتایا کہ اس کی زیرنگرانی شام کی سرحد پر 911 کلو میٹر کے علاقے پر حفاظتی دیوار مکمل کرلی گئی ہے۔فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر ارگون طوران نے بتایا کہ شام کی سرحد پر حفاظتی دیوار کا آخری فیز مکمل کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس فیز کی لمبائی 564 کلو میٹر تھی۔انہوں نے کہا کہ مجموعی طورپر 711 کلو میٹر کے علاقے پر دیوار تعمیر کی گئی اور باقی علاقے کو دیوار کے بغیر چھوڑا گیاہے۔ اس میں دونوں ملکوں کی سرحد سے گذرنے والی العاصی نہر بھی شامل ہے۔طوران کا کہنا تھا کہ ایران کی سرحد پر حفاظتی دیوار کا 144 کلو میٹر حصہ ان کی نگرانی میں تعمیر کیا گیا ہے، توقع ہے کہ ایران کی سرحد پر زیرتعمیر حفاظتی دیوار 2019ء کے موسم بہار تک مکمل کرلی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :