داعش کے حملے میں اسدی فوج کا بریگیڈ کمانڈر اور30 سپاہی ہلاک

دیر الزور گورنری کے شہر البوکمال میں داعش اور اسد نواز ملیشیا ئوں کے درمیان گھمسان کی جنگ جاری ہے،مبصرتنظیم

اتوار 10 جون 2018 13:00

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2018ء) شام کے دیر الزور شہر میں شدت پسند تنظیم ’داعش‘ کے ایک حملے میں بشارالاسد کی فوج کے بریگیڈ 11 کے سربراہ میجر جنرل علی الحسین اور تیس دیگر فوجیوں کو ہلاک کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شامی حکومت کے حامی سوشل میڈیا صفحات پرہفتے کے روز پوسٹ کی گئی خبر میں کہا گیا انسانی حقوق آبرزویٹری نے تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ دیر الزور گورنری کے شہر البوکمال میں داعش اور اسد نواز ملیشیا جس میں حزب اللہ اور دوسرے ایشیائی اور ایرانی جنگجو شامل ہیں کے درمیان گھمسان کی جنگ جاری ہے۔

آبزر ویٹری کے مطابق فریقین کے درمیان تازہ لڑائی میں بریگیڈ کمانڈر سمیت 30 سرکاری فوجی ہلاک ہوگئے ،خیال رہے کہ شام میں کسی بھی بریگیڈ کے سربراہ کا تقرر بشارالاسد براہ راست کرتے ہیں اور فیلڈ میں یہ فوج کا اعلیٰ ترین عہدہ تصور کیا جاتا ہے۔سوشل میڈیا پر آنے والی خبروں میں بتایا گیاہے کہ مقتول شامی فوجی افسر علی الحسین طرطوس گورنری کے الدریکیش شہر سے تعلق رکھتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :