ہراسانی کے تمام حربوں کا پورے عزم کیساتھ مقابلہ کریں گے،سعودی پراسیکیوٹر

شہری سنگین جرائم میں ملوث عناصر کو بے نقاب کرنے میں حکومت کی مدد کریں،عرب ٹی وی سے گفتگو

اتوار 10 جون 2018 13:00

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2018ء) سعودی عرب کے پراسیکیوٹر جنرل الشیخ سعود بن عبداللہ العمجب نے ہراسانی کے جرائم کی روک تھام کے لیے احکامات صادر کرنے پر خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن عبدالعزیز کا شکریہ ادا کیا ہے اورکہاہے کہ ہراسانی جیسے جرائم کی روک تھام اسلام کے شرعی اصولوں اور احکامات کا بھی تقاضا ہے۔

ہراسانی کے تمام حربوں اور اسالیب کا پورے عزم کے ساتھ مقابلہ کریں گے۔عرب ٹی وی کے مطابق اپنے ایک بیان میں سعودی پراسیکیوٹر جنرل نے کہا کہ ملک میں ہراسانی کا نظام قائم کرنے سے خادم الحرمین الشریفین اور حکومت کے شہریوں کے سماجی تحفظ کی خواہش کا اظہار ہوتا ہے۔ ملک میں ایک ایسا نظام ہونا چاہیے کو شہریوں کی عزت و ناموس کے ساتھ کھیلنے والوں، اخلاقی دیوالیہ پن کے شکار عناصر، اسلامی تعلیمات اور دینی اقدار کا مذاق اڑانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے شہریوں کو تحفظ فراہم کرسکے۔

(جاری ہے)

الشیخ المعجب نے کہا کہ ملک میں موجود تمام پراسیکیوشن حلقے انسداد حراسانی کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں اور ہراسانی کے تمام حربوں سے نمٹنے کے لیے پورے عزم اور طاقت کے ساتھ کام کریں گے۔ انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ ہراسانی جیسے سنگین جرائم میں ملوث عناصر کو بے نقاب کرنے میں حکومت کی مدد کریں تاکہ ایسے سماج دشمن عناصر کو قرار واقعی سزا دی جاسکے۔

متعلقہ عنوان :