جرمنی سے ملک بدریاں فوری روکی جائیں، جرمن سیاسی جماعت ڈی لنکے

سیاسی پناہ کی درخواستیں مستردہونے والے تارکین وطن کو بھی ملک بدرنہ کیاجائے،مطالبہ

اتوار جون 13:00

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 جون2018ء) بائیں بازو کی جرمن جماعت ڈی لنکے نے مہاجرین کے لیے سرحدیں کھولنے کی وکالت کی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پارٹی اجلاس کے دوران اس مقصد کے لیے ایگزیکیٹو بورڈ کو باقاعدہ ایک درخواست دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

(جاری ہے)

ساتھ ہی نقل مکانی کی وجوہات کے خاتمے کی کوششوں کو زیادہ مربوط بنانے کی بات بھی کی گئی۔ ڈی لنکے نے ایسے افراد کی ملک بدری فوری طور پر روکنے کا مطالبہ بھی کیا ہے، جن کی سیاسی پناہ کی درخواستیں مسترد ہو چکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :