برازیل کی لیجنڈری ٹینس اسٹار ماریا بوئینو چل بسیں

اتوار جون 13:10

برازیلیا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 جون2018ء) برازیل کی لیجنڈری ٹینس اسٹار ماریا بوئینو 78 سال کی عمر میں چل بسیں۔ماریا بوئینو کے شاندار کھیل کا جادو سن 1950 اور سن 1960 کے عشروں میں سر پر چڑھ کر بول رہا تھا ،ْان عشروں میں وہ ومبلڈن کے تین سنگلز ٹائٹلز اور یو ایس اوپن کی ویمن سنگلز چمپئن شپ چار مرتبہ جیتنے میں کامیاب رہی تھیں۔

(جاری ہے)

بوئینو اپنے شاندار کھیل کی وجہ سے اپنی ہم عصر کھلاڑیوں میں بلند مقام رکھتی تھیں اور انہیں موجودہ دور میں بھی انتہائی وقعت حاصل رہی۔

ماہرین کے مطابق وہ ٹینس کورٹ پر کسی ماہر رقاصہ ’ ٹینس بیلا رینا‘کے انداز میں کھیل پیش کیا کرتی تھیں۔کئی ماہرین کے مطابق اٴْن کا کھیل ہر زاویے سے شائقین کو لبھانے کے ساتھ ساتھ حیران کر دیا کرتا تھا۔ماریا بوئینو منہ کے سرطان میں مبتلا رہنے کے بعد گزشتہ روز رحلت پا گئیں۔

متعلقہ عنوان :